پنجاب گیس قیمتوں میں اضافے کی درخواست، 4489روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز

لاہور(انتخاب نیوز)پنجاب میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمت میں اضافہ مانگ لیا، تفصیلات کے مطابق ایک ہی سال میں تیسری بار بڑا اضافہ مانگا گیا، اوگرا 25 مارچ کو گیس قیمتوں میں اضافے کی سماعت لاہور میں کرے گا، سوئی ناردرن کمپنی نے 4489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے۔ذرائع کے مطابق گیس قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فی صد تک اضافہ ہوگا، اس سے پہلے ایک سال میں 500 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود کمپنی اپنا خسارہ کم نہیں کر پائی۔کل سماعت کے دوران گھریلو صنعتی سیکٹر گیس نہ بڑھانے پر دلائل دیں گے۔ ماضی میں کبھی بھی اسٹیک ہولڈرز کی سنی نہیں گئی بلکہ ہمیشہ کمپنی کے کہنے پر قیمت بڑھائی جاتی رہی ہے اور اوگرا سماعت صرف قانونی کارروائی پوری کرنے کا ذریعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں