ساکران کیڈ گندم کی تیار فصل میں آگ بھڑک اٹھی، زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان

حب(یو این اے )ساکران گندم کی تیار فصل میں آگ بھڑک اٹھی زمینداروں کو لاکھوں روپے نقصان کا سامنا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے۔کہ حب کے نواحی علاقہ ساکران کے شاہ دوت گوٹھ کے قریب گندم کے ایک کھیت میں فصل کی کٹائی کے بعد تھریشر کے انتظار میں رکھی گئی گندم کی فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسکے نتیجے میں پوری فصل جل کر خاکستر ہو گئی زمیندار میر حسن زہری کے مطابق کسی نے ذاتیات کی بناپر اسکی گندم کی فصل کو آگ لگائی ہے جس سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے،دوسری جانب بلوچستان کے زمینداروں کو بجلی کادورانیہ بڑھانے سے متعلق تھا اب دوبارہ 2مارچ سے بجلی کادورانیہ 3گھنٹے کیاگیاہے اور 3گھنٹے میں پانی صرف مال مویشی کیلئے پورا ہوتے ہیں جبکہ فصلات وباغات کیلئے یہ دورانیہ ناکافی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے زراعت تباہ ہوجائیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں