زرعی فیڈرز پر بجلی دورانیہ کی کمی کیخلاف قلات میں زمینداروں کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بند
قلات (نمائندہ انتخاب) قلات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال و زمینداروں، انجمن تاجران عوامی حلقوں نے قلات میں بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بار بار ٹرپنگ زرعی فیڈرز پر بجلی کے دورانیہ کو کم کرنے اور نئی فیڈرز کی عدم فعالی کے خلاف بی این پی کے ایم سی کونسلر احمد نواز بلوچ کی قیادت میں نیشنل ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے احتجاجی دھرنا دیکر پہیہ جام ہڑتال کی گئی ہڑتال کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند رہی، مسافر سمیت مختلف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئی منظور شدہ فیڈرز کے کیبل کا کام مکمل کرکے فیڈرز اسٹارٹ کئے جائے سحر و افطار سمیت بار بار ٹرپنگ ختم کرکے بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے زمینداروں کے عین سیزن میں بجلی کے دورانیہ کو کم کرکے زراعت کے شعبے کو مکمل تباہی کیا گیا ہے معاہدے کے مطابق مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جائے تاکہ زمیندار طبقہ نقصانات سے بچ سکیں انکا کہنا تھا کہ حق ملتا نہیں چھیننا پڑتا ہے زمینداروں کو روڈ پر آنے کا کوئی شوق نہیں مجبور ہوکر سڑکوں پر نکلنا پڑتا ہے تاجر برادری کا کام بھی لوڈشیڈنگ سے برباد ہوچکا ہے علاقے کے منتخب ایم این اے ایم پی اے بجلی سمیت علاقے کے مسائل حل کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہے، ایکسیئن واپڈا عوام سے ملاقات کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتے ہم جائے تو کہاں، بعد ازاں ایکسیئن واپڈا قلات و دیگر حکام نے مظاہرین سے ملاقات کرکے مذاکرات کئے اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ مستقل حل نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرکے احتجاج میں مزید وسعت لائیں گے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرکے مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔


