ٹرمپ نے عمران خان کو رہا کرانے کا اعلان کیا، رانا ثنا اور مریم اورنگزیب پر مقدمات کریں گے، پی ٹی آئی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ممبران نے ہاتھوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے بینرز لہرا دیے۔ پیر کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر دو مزید حکومتی اراکین نے حلف اٹھایا، حلف اٹھانے والوں میں کنول نعمان اور صائمہ زاہد شامل ہیں۔ اپوزیشن لیڈر رانا آفتاب نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ فئیر ٹرائل نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما رو¿ف حسن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں مہنگائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ہے، آنے والے دنوں میں ملک میں شدید مہنگائی کے خدشات ہیں۔ پی ٹی آئی کے کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن رو¿ف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بیرسٹر گوہر خان نے کی جس میں عمر ایوب، اسد قیصر، علی محمد خان، شہباز گل اور دیگر پارٹی قیادت نے شرکت کی اجلاس مین بتایا گیا کہ حماد اظہر کا استعفیٰ ابھی تک پارٹی قیادت نے منظور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سجاد برکی اور عاطف خان کے خلاف شدید پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کور کمیٹی کے ممبران نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ رو¿ف حسن نے کہا کہ کور کمیٹی نے رانا ثنائ اللہ اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے، آج بھی رانا ثنائ اللہ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی گئی، لیکن پولیس نے اندراج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام پولیس اسٹیشنز میں جا کر مقدمات کا اندراج کروائیں گے، اگر پولیس اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ رو¿ف حسن نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے جا کر تمام ممبران دھرنا دیں گے۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے اسلام آباد میں ہوئے اپنے اجلاس میں آئندہ ایک ماہ کے دوران پارٹی کی کئی سرگرمیوں کا فیصلہ بھی کیا۔


