غزہ سے متعلق کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم، فلسطینیوں پر جاری ظلم بند ہونا چاہئے، شہباز شریف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں فلسطینیوں پر جاری جبر و ظلم مستقل طور پر بند ہونا چاہئے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے، عالمی برادری غزہ سے متعلق سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ غزہ میں دانستہ اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پربمباری انتہائی قابلِ مذمت ہے، پاکستان جون1967 سے قبل سرحدوں والی فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب نے غزہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کیا، پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں غزہ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔


