ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی، دکی میں احتجاج ختم، شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

دکی(این این آئی)ڈپٹی کمشنر فیاض علی کی یقین دہانی پر لیبر فیڈریشن نے 48گھنٹے بعد قومی شاہراہ ٹریفک کےلئے کھول کرہڑتال ختم کردی ہڑتال کے باعث سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھی ۔ڈپٹی کمشنر فیاض علی اور سردارمعصوم خان ترین نے مظاہرین سے مذاکرات کئے لیبر فیڈریشن کی جانب سے چیئرمین میونسپل کمیٹی قلعہ سیف اللہ سیداکبر کاکڑ پشتون خواہ کے سردارمناف جوگیزئی صدر شیرمحمد کاکڑ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے۔ڈپٹی کمشنر فیاض علی نے کہا کہ مغوی مزدوروں کی بازیابی کےلئے تمام صلاحیتوں کوبروئے کارلایاجارہاہے لیبر کو تحفظ کےلئے سیکورٹی فورسز لیویز پولیس ملکر اقدامات کریگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شرپسند عناصر ملک دشمنوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں