غیر مقامی انجینئرز کی بھرتیاں، آسامیوں کو مشتہر نہ کرنا قابل تشویش ہے، وائے ای اے خضدار
خضدار(بیورورپورٹ)ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بلوچستان خضدارکے رہنماو¿ں نے بولان مائننگ انٹرپرائز میں مقامی انجینئرز کی حق تلفی و غیرمقامی انجینئرز کی تعیناتی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بولان مائننگ انٹرپرائز کئی دہائیوں سے مقامی انجینئرز کی حق تلفی کرتی آرہی ہے اور حال ہی میں غیرمقامی انجینئرز کی تعیناتی پر ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے احتجاج و مائنز ڈپارٹمنٹ بلوچستان کے ساتھ میٹنگز میں بولان مائننگ انٹرپرائز نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ تعینات شدہ انجینئرز صرف انٹرشپ پر رکھے گئے ہیں اور جلد ان کو فارغ کرکے مقامی انجینئرز کی حق تلفی کا ازالہ کرتے ہوئے آسامیوں کو دوبارہ مشتہر کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے رہنماو¿ں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمقامی انجینئرز کو سال کی انٹرنشپ کے بعد دوبارہ سال کے لئے توسیع کر دینااور آسامیوں کو مشتہر نہ کرنا قابل تشویش ہے ۔ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماو¿ں نے اپنے بیان میں حکومت بلوچستان سے مقامی انجینئرز کی حق تلفی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ینگ انجینئرز کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور بولان مائننگ کی مقامی انجینئرز کی حق تلفی کے خلاف ہر فورم پر احتجاج ریکارڈ کریں گے اوربہت جلد بولان مائننگ انٹرپرائزکے خلاف نہ ختم ہونے والے احتجاج شروع کریں گے جسکی تمام تر ذمہ داری بولان مائننگ انٹرپرائز کے حکام پر عائدہوگی۔


