پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارتی سفیر نے افطار ڈنر میں شرکت نہیں کی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان میں موجود بھارتی سفیر نے تمام سفارتی آداب بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کی جانب سے دی گئی افطار ڈنر کی دعوت میں شرکت نہ کی۔پاکستان نے وزارت خارجہ میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا جس میں دیگر ممالک کے سفرا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں انڈین ہائی کمشنر شری بساریا کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے دعوت دیے جانے کے باوجود بھارتی سفارت کار نے افطار ڈنرمیں شرکت نہیں کی جو روایات کے خلاف ہے۔بھارتی سفارت کار کی جانب سے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑانے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ افطار ڈنر میں عدم شرکت پر انہوں نے نہ تو معذرت کی اور نہ ہی کوئی خط بھیجا۔
Load/Hide Comments


