قیمتوں میں اضافہ ، سوئی گیس کمپنیوں کا فورنزک آڈٹ شروع
اسلام آباد (این این آئی)گیس قیمتوں میں اضافہ بنتا تھا یا نہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پٹرولیم ڈویژن نے سوئی گیس کمپنیوں کا کا فورنزک آڈٹ شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے آڈٹ کیلئے نجی فرم کی خدمات حاصل کر لیں ، وزیراعظم کو اپریل میں پہلی رپورٹ پیش کی جائیگی، وزارت پٹرولیم کا گیس ونگ اور ڈی جی گیس آڈٹ کی مانیٹرنگ کریں گے۔ابتدا میں تین مرحلوں میں گیس قیمتوں میں اضافے کا فرانزک آڈٹ ہو گا، قیمتوں میں 5 گنا اضافہ،گیس پرائسنگ اورنقصانات، مالی ضرورت کا آڈٹ ہو گا، کس بنیاد پرقیمتیں بڑھیں، گیس چوری اور اخراجات کا بھی فورنزک ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ گیس قیمت میں یکم نومبر کو پانچ سو گنا اضافے کا بھی آڈٹ کیا جائے گا ہو گا، کس بنیاد پر قیمتیں بڑھانے کی درخواست کی گئی اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کمپنیوں کی انتظامیہ اور عملے کی تنخواہوں اور اخراجات کا بھی مکمل حساب کیا جائے گا۔


