ٹورنٹو ایئر پورٹ پر گرفتار پی آئی اے کی فضائی میزبان سمیت دیگر افراد رہا کردیے گئے

کراچی (آن لائن) ٹورنٹو ائیرپورٹ پر گرفتار پاکستان ائیر لائن کی فضائی میزبان حنا ثانی کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیاگیا،پی آئی اے انتظامیہ نے ائیرہوسٹس کو معطل کر دیا۔ٹورنٹو میںپاکستانی ائیرلائن کی فضائی میزبان سمیت دیگر افراد کو بھی تحقیقات کے بعد پاکستان واپس جانے کی اجازت دیدی گئی جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے حناثانی کو معطل کرتے ہوئے کینیڈین کسٹمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مزید کارروائی کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ ائرلائن انتظامیہ کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس معاملے میں ان کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکام کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں عملے کے معطل رکن کو مزید محکمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کینیڈین کسٹم حکام کی جانب سے تحقیقات کے بعد رہا کئے جانے والے عملے کی 3 خواتین ارکان ہفتے کو پاکستان واپس آئیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے کینیڈا جانے والی پرواز کے عملے میں شامل غیر متعلقہ شخص کا پاسپورٹ رکھنے پر ائر ہوسٹس حنا ثانی کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پرگرفتارکر لیا گیاتھا۔ٹورنٹو ائیرپورٹ پہنچنے پر کسٹم حکام نے حنا ثانی کو عملے کی دو دیگر ارکان کے ساتھ حراست میں لیا تھا جو ان کے ساتھ پرواز پی کے 789 پر ڈیوٹی پر موجود تھیں۔حناثانی ٹورنٹو سے لاہورکیلئے پرواز پی کے 789 پر تعینات تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں