قلات شہر اور گردونواح میں یخ بستہ ہوائیں، درجہ حرارت نقظہ انجماد تک گرگیا

قلات(یواین اے)قلات شہر اور گردونواح سائبیرین ہواﺅں کی لپیٹ میں آگیا ٹھنڈ اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نقظہ انجماد تک گر گیا شدید سردی کی وجہ سے جاتی سردی کو بھی بریک لگ گئی ہے۔قلات شہر اور گردونواح سائیبیریا سے آنے والے برفانی ہواں کی لپیٹ میں آگیا ہے دن بھر سرد اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے محکمہ موسمیات قلات کے مطابق سائیبیریا سے آنے والے برفانی ہواں کی وجہ سے شہر اور گردونواح میں درجہ حرارت نقظہ انجماد تک گرگیا ہے اور سردی کا یہ سلسلہ اگلے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے دوسری جانب شدید سردی کی وجہ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں