عمران خان کی قید کے دوران پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھنے لگے
اسلام آباد (این این آئی)بانی تحریک انصاف عمران خان کی قید کے دوران پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث بن چکے ہیں، خاص طور پر پارلیمانی اور جنرل باڈی کے ٹکٹوں کی تقسیم پر یہ اختلافات واضح طور پر سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی رہنماﺅںکے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران سیاسی جماعتوں میں اس طرح کے اختلافات عام ہیں اور عمران خان کی غیرموجودگی نے ان مسائل کو مزید بڑھا دیا ہے۔وہ اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ پارٹی رہنما?ں کو اڈیالہ جیل میں قید عمران خان تک رسائی حاصل نہیں ہے جبکہ جن وکلا کو ان سے ملنے کی اجازت ہے وہ مبینہ طور پر اپنے مفادات کے مطابق عمران خان تک ادھورے یا توڑ مروڑ کر پیغامات پہنچاتے ہیں۔
Load/Hide Comments


