دکی میں کوئلہ کان کے انجن ڈرائیور کو مسلح افراد نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا
دکی(یو این اے )بلوچستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلہ کان کا انجن ڈرائیور مسلح ڈاکوﺅں کی چاقووں کے وار سے جاں بحق ہوگیا۔ لیبر ذرائع کے مطابق دکی میں مقامی کوئلہ کان کا انجن ڈرائیور نامعلوم مسلح ڈاکووں کے چاقووں کے وار سے جاں بحق ہوگیا۔موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر انجن ڈرائیور کو چاقووں کے وار کرکے جاں بحق کردیا گیا ہے۔ جاں بحق انجن ڈرائیور کی شناخت شراف الدین ولد خالقداد قوم ترکئی سکنہ کلی ناخیل دکی کے نام سے ہوگئی۔ جاں بحق انجن ڈرائیور کی لاش کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


