پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی دہندگان کی درخواستیں 3مئی تک طلب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں 3مئی تک طلب کر لی گئی، ذرائع کے مطابق کامیاب بولی دہندہ کو پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بھی دیا جائے گا، 24جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ نجکاری کمیشن کے مطابق 51سے 100فیصد حصص کے حصول کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے، واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی رواں مالی سال میں نجکاری کی شرط عائد کر رکھی ہے۔ 2023میں پی آئی اے سے 2کروڑ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔
Load/Hide Comments


