سینیٹ کی نشستوں پر ووٹنگ کا وقت ختم ، شریف برادران نے قومی اسمبلی میںووٹ کاسٹ کیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 19 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے قومی، پنجاب اور سندھ اسمبلی میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، سندھ، پنجاب اور قومی اسمبلی کے اراکین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سمیت اراکین اسمبلی نے اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔واضح رہے کہ کے پی کے میں سینیٹ الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان میں تمام نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب ہو چکا ہے۔
Load/Hide Comments


