اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط ، کھولتے ہی آنکھوں میں جلن کی شکایت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ہائی کورٹ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاﺅڈر موجود تھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ ایکسپرٹس کی ٹیم تحقیقات میں مشغول ہے کہ پاﺅڈر کی نوعیت کیا ہے؟عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خط کے متن میں لفظ اینتھریکس لکھا ہوا تھا، خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججز کوخطوط بھیجے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پولیس کو طلب کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں ججز کے مطابق خط کھولتے ہی آنکھوں میں جلن محسوس ہونے لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں