تربت، کوہ مراد میں مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

تربت (انتخاب نیوز) تربت میں کوہ مراد زیارت سر میں آگ لگنے کے باعث مکان جل گیا، میونسپل کارپوریشن تربت کی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ مغرب اور عشا کے درمیان زیارت سر کوہ مراد میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے گھر کو نقصان پہنچا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی کی ہدایت پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔ واقعے میں کوئی بڑا حادثہ اور زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں