بینظیر انکم سپورٹ رقوم کے حصول کیلئے خواتین کو سہولیات فراہم کی جائیں، جے یو آئی قلات

قلات(نمائندہ انتخاب) جمعیت علماءاسلام نظریاتی ضلع قلات کے امیر مولانا عبدالسلام جتک نائب امیر مفتی محمد ناصر مینگل جنرل سیکرٹری حافظ حفیظ اللہ عمرانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بابل جان شاہوانی تحصیل امیر قاری محمد صادق جتک جنرل سیکرٹری شیر جان رودینی سیکرٹری اطلاعات اسرار احمد ساسولی فضل اللہ عمرانی و دیگر نے جاری بیان میں کہا ہیکہ قلات میں انتظامیہ کی بدترین نااہلی اور ناقص پلاننگ کے باعث بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقوم کے حصول کے لئے سینٹر پر مستحق خواتین کیلئے سہولیات کا فقدان ہے رمضان کے اس مہینے میں رقوم کی وصولی میں خواتین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ غریب مستحق خواتین با آسانی اپنی رقم وصول کر سکیں رقم کی تقسیم کے حوالے سے بنائی جانیوالی پالیسی مناسب نہیں جس کی وجہ سے خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے بجائے اذیت کا شکار ہو چکی ہے رقم کی حصول کیلئے گھنٹوں لمبی قطاروں میں لگنا ان کا مقدر بن چکی ہے خواتین اپنی باری کے انتظار کیلئے اپنی کمسن بچوں سمیت صبح سے شام تک سڑکوں کی خاک چھاننے پر مجبور ہیں خواتین صبح سویرے دفتر کے باہر کھڑی ہوتی ہیں اور نہ ہی بیٹھنے کا انتظام اور نا ہی واش روم کا، گود میں بچے بٹھائیں گھنٹوں نہیں بلکہ کئی کئی دن امدادی رقوم نہ ملتی انتظامیہ کے بالکل ناقص انتظامات، نہ بیٹھنے کی جگہ اور نہ ہی واش روم کی سہولیات سینٹروں میں مہیائ کی گئی ہیں خواتین اپنی معصوم اور چھوٹے بچوں کے ہمراہ قسط وصول کرنے کیلئے صبح سے لیکر شام تک کئی کئی گھنٹے طویل وقت تک اس رمضان کے مہینے میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں کوئی پرسان حال نہیں بہتر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ غریب مستحق خواتین باآسانی سے اپنی رقم وصول کر سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں