صحبت پور میں سرکاری عمارت پر قبضہ ، عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

صحبت پور(یو این اے )صحبت پور شہر کے قریب سرکاری عمارت پر قبضہ سابق صوبائی وزیر میر اظہار خان کے بزگر حیوانات ڈسپینری کو گھر سے کے لئے استعمال کرنے لگے ۔عملہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے لگا ۔ڈپٹی کمشنر اور وزیر اعلی بلوچستان سے سیاسی اور سماجی حلقوں نے نوٹس لینے کی اپیل کی قبضہ واگزار کرایا جائے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس سے چند قدم فاصلے پر میر اظہار خان کھوسہ میں قائم سرکاری عمارت جو کہ محکمہ حیوانات کی سول ڈسپنسری ہے پر بزگر کا گھر قائم کیا گیا ہے اور محکمہ کی طرف سے لاکھوں روپے تنخواہ کی مد میں اٹھانے والے گھر بیٹھے ہوئے ہیں صحبت پور کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت وزیر اعلی بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور فوری قبضہ واگزار کرایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں