حب میں مشکوک موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ

حب (آن لائن سی آئی اے حب کا ڈسٹرکٹ حب شہر کے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کاغذات چیک کئے گئے مشکوک افراد کی تلاشی شہر میں امن و امان کی بحالی کے لئے سرپرائز اسنیپ چیکنگ جاری رہے گی محمد عارف بلوچ ڈی ایس پی سی آئی اے ڈسٹرکٹ حب نے اے پی پی نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی حب منظور احمد بلیدی کی ہدایات پر ڈی ایس پی سی آئی اے محمد عارف بلوچ کی سربراہی میں سی آئی اے حب کی جانب سے شاپنگ سینٹرزکا دورہ رند مارکیٹ لاسی روڈ، محمودآباد روڈ،الہ آباد گراو¿نڈ و دیگر مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ بلاک ریڈ لگا کر آنے جانے والی مشکوک موٹر سائیکلوں گاڑیوں و مشکوک اشخاص کی چیکنگ کی گئی شہری پریشانی سے بچنے کے لیے گھر سے نکلتے وقت موٹر سائیکلوں وگاڑیوں کے کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں سی آئی اے حب کے امن و امان کی بحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی امن و امان کی بحالی کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں