ظہور بلیدی نے یونیورسٹیوں کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا

کوئٹہ(یو این اے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ صوبے کی یونیورسٹیوں میں ضرورت سے زائد ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں، اندورنی آڈٹ، پلاننگ وفنانس کے نظام، سنڈیکیٹ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جامعات کو مالی طور پر خودمختاری کی جانب لے کر جانے کے لیے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے۔بلوچستان حکومت کی جانب سے مالی امداد کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹیوں کو براہِ راست فنڈنگ کی جاتی ہے لیکن گذشتہ دو سال سے ایچ ای سی نے صوبے کی یونیورسٹیوں کی فنڈنگ میں اضافہ نہیں کیا مزید کہا کہ ضرورت سے زائد ملازمین کے ساتھ ساتھ گھوسٹ ملازمین بھی موجود ہیں۔بعض ملازمین کی تنخواہیں پندرہ پندرہ لاکھ روپے تک پہنچا دی گئی ہے اس بات کو دیکھا جائے گا کیا کہ بھاری تنخواہیں ان کی اہلیت کے مطابق دی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں