وزیراعلیٰ بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے 6 سو اسامیوں کی منظوری دیں، ڈاکٹر جاوید زہری
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جاوید زہری نے کہا کہ پچھلی حکومتو کی طرح موجودہ حکومت بھی کرپشن کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف حربوں سے بلوچستان کے عوامی خزانے کو دونوں ہاتھ سے لوٹنے پر لگے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ حکومت کی پاس بےروزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی خاص پالیسی نہیں، پہلے روڈز و سرکاری عمارت توڑو جوڑو کے نام پر کرپشن کرتے تو اب عید کے بعد میلے کے نام پر خزانے کو دونوں ہاتھو سے لوٹا جارہا ہے، صدر نے حکومتی نمائندے فرح عظیم شاہ کے پرس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت لاکھوں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بےروزگار ہیں جوکہ اعلیٰ ڈگری ہاتھ میں لیے کئی عرصے سے روڈوں پر سراپا احتجاج ہیں، جن میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کرگئی ہے جنہیں پچھلے سال سے ایک بھی اسامی نہیں دی گئی۔ صدر نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے آنے والے بجٹ میں محکمہ کی طرف سے 600 پوسٹوں کی منظوری دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈاکٹرز کیلئے ڈیمانڈز کو جلد پورا کرے۔


