زکری زائرین کو زیارات، سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈی سی کیچ کی سربراہی میں اجلاس

تربت (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی سربراہی میں زکری کمیونٹی کے زائرین کو زیارت میں آمدورفت، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور ،ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابابگر بلوچ ،ڈپٹی ڈی ایچ او کیچ،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر احمد بلوچ ، پی پی ایچ آئی ضلع کیچ کے ڈی ایس ایم ڈاکٹر منیر بلوچ ،ڈی ایس پی تربت سٹی چاکر بلوچ ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کیچ ملک ریحان دشتی ، لائن سپریٹنڈنٹ واپڈا افس تربت حلیم بلوچ سمیت دیگر اہلکار موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے کہا کہ زکری کمیونٹی کے زائرین کو زیارت کے لئے سفری ضروریات سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کیچ کو حکومت بلوچستان کی جانب سے ذمہ داری دی گئی ہے کہ زکری زائرین کے سفری، رہائشی اور دیگر انتظامات کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے اور ان کے سہولیات میں کسی بھی قسم کی کمی ہونے نہ پائے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد تمام متعلقہ محکموں کو اپنے شعبے میں ذمہ داریاں تقویض کرنا ہے تاکہ ہمارے زکری زائرین اپنے مزہبی رسومات کو بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں ردہں اثنائ انہوں نے ڈی ایچ او کیچ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوراً تربت میں کوہ مراد کے مقام پر زیارت کے جگہ کا دورہ کریں اور وہاں پر میڈیکل کیمپ میں انتظامات کا جائزہ لیں تاکہ ان زائرین کو صحت کے شعبے سے متعلق تمام سہولیات فراہم کیے جاسکیں۔ انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت کو بھی ہدایات دی کہ وہ زیارت کے مقام پر صفائی اور پانی کی فراہمی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیں۔علاوہ ازیں انہوں نے واپڈا حکام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ محکمہ پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی تاکید کی کہ وہ زیارت شریف میں مچھر دانیوں اور دیگر ضروری کٹ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے بھی انتظامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں