کور کمانڈر ہاﺅس میں خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس، اے این پی کا شدید رد عمل

پشاور (انتخاب نیوز) کورکمانڈر ہاﺅس میں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس پر ترجمان عوامی نیشنل پارٹی نے کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان اے این پی زاہد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کور کمانڈر ہاﺅس میں کابینہ اجلاس کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں، پختونخوا کابینہ اجلاس کے متعلق وضاحت دیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نظر رکھیں کہ کور کمانڈر ہاﺅس میں اجلاس کیسے ہوا، تاریخ میں کبھی ایسے نہیں ہوا کہ کابینہ کا اجلاس کسی کور کمانڈر ہاﺅس میں ہو۔ ترجمان اے این پی نے کہا کہ کور کمانڈر ہاﺅس میں کابینہ اجلاس کی تحریک انصاف نے کوئی تردید جاری نہیں کی۔ تحریک انصاف کابینہ اجلاس پر فوری وضاحت دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں