کراچی، گھر میں جعلی ادویات تیار کرنے والا شخص گرفتار، مشینیں اور آلات برآمد

کراچی (انتخاب نیوز) ایف آئی اے اسٹیٹ بینک اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کی کارروائی کراچی کے علاقے ایریا میں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات بھی برآمد کرلی گئی ہیں، ملزمان گھر میں جعلی ادویات کی تیاری، پیکنگ اور سیمپل تیار کررہے تھے۔ ایف آئی اے حکام کا مزید بتانا تھا کہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں، آلات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ 82 سے زیادہ مختلف اقسام اور کمپنیوں کی ادویات شامل ہیں، جن میں زیادہ تر ادویات امراض قلب، کینسر، ذیابطیس سمیت دیگر امراض میں استعمال کی جارہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں