خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے، وفاقی وزیر امیر مقام
اسلام آباد(انتخاب نیوز) وفاقی وزیر امیر مقام نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور اسپیکر صوبائی اسمبلی اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ملک کس طرح چلے گا پھر معاملات دوسری طرف بھی جاسکتے ہیں اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔
Load/Hide Comments


