بھارت ایسی حرکت نہ کرے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے، وزیر دفاع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارت کی جانب سے پاکستان میں 20قتل کرنے کے اعتراف پر کہنا تھا کہ بھارت ایسی حرکت نہ کرے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو بیان بازی میں محتاط رہنے کا بھی مشورہ دیا، تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چند سال قبل بھارت نے پاکستان میں گھس کر کارروائی کی اس کا انجام کیا ہوا؟ ہم نے بھارت کا جہاز گرایا تھا، پائلیٹ پکڑ کر خیرات میں واپس کیا تھا۔ دوبارہ ایسی کوشش کی گئی تو وہی جواب دیا جائیگا جو پہلے دیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ براہ راست حملہ کرے۔ علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا، عالمی قوانین کے مطابق ایسی کارروائیاں غیر قانونی ہیں، ترجمان نے مزید کہا کہ کسی سٹیٹ کے اندر اس طرح نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی بھی بھرپور مذمت کی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی جواب دیا تھا، آئندہ بھی اپنے لوگوں کے تحفظ کا عزم رکھتے ہیں۔


