ملتان سلطانز کو کامیابیاں دلوانے کی کوشش کرونگا، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل میں کپتان شان مسعود کو بھرپور سپورٹ کرنے کا عزم ظاہر کردیا انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہت اچھا اور ٹیم میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں امید ہے کہ ہم پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انھوں نے کہا کہ میں مینٹور ہونے کے بارے میں نہیں سوچتا، بطور کھلاڑی بھی میری بہت ذمہ داری ہے کپتان شان مسعود اور کوچ کو مجھ سے توقعات ہیں میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش اورشان کو بھرپور سپورٹ کروں گاشاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کی اہمیت نظر انداز نہیں کی جا سکتی اس سے پاکستان کو مستقبل کے سٹارز میسر آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں