جنوبی شام میں دھماکہ خیز آلہ پھٹ گیا، 7بچے جاں بحق، 2افراد زخمی

شام(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی شام کے درعا صوبے میں انتہا پسندوں کی جانب سے لگایا گیا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں 7بچے ہلاک اور ایک عورت سمیت دو افراد زخمی ہو گئے، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے ایک مختلف تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں “مختلف عمر کے 8 بچے ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔برطانیہ میں مقیم مانیٹر نے کہا کہ مشتبہ افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے علاقے میں ایک نامعلوم شخص کو نشانہ بنانے کے لیے یہ آلہ نصب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں