سیکورٹی اداروں کا اپنا کردار ہے کٹہرے میں کھڑے کرنا مناسب نہیں، وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، عدالت بہت جلد اسلام ا?باد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے کو کسی پار لگائے گی، سکیورٹی اداروں کا اپنا کردار ہے انہیں اپنا وہ کردار ادا کرنا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑے کرنا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ اگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ’اندرونی سکیورٹی خطرات‘ نظر نہ آئیں تو وہ اپنے ڈومین میں کام کریں لیکن کئی مرتبہ تھریٹس حکومت اور عدالتی اداروں سے جڑی ہوتی ہیں جس پر ایجنسیوں سے رابطے کرنا پڑتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہی بات کی ہے اور ارباب اختیار تک بھی یہ بات پہنچائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں