شہباز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر ارکان نے عمرہ کر لیا

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں شہباز شریف سعودی عرب دورے پر گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر ارکان نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفد نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مملکت پاکستان، عالم اسلام کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے نماز عشاءحرم میں ادا کی اور ختم قرا?ن کی دعا میں بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں