سعودی عرب میں قطری چینل کا نشریاتی لائسنس منسوخ، ایک کروڑ ریال جرمانہ
ریاض:سعودی عرب نے قطر کے ملکیتی بی اِن اسپورٹس چینل کا مملکت میں نشریات کا لائسنس مستقل طور پر منسوخ کردیا ہے اور اس پراجارہ دارانہ طرزعمل اختیار کرنے پر ایک کروڑ ریال جرمانہ عاید کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے مسابقت(جی اے سی) نے اس ضمن میں ایک بیان جاری کیا اورکہاکہ وہ بی ان اسپورٹس کے خلاف شکایات کی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ قطری چینل نے 2016 میں یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ کے میچوں کے خصوصی نشریاتی حقوق کا استحصالی انداز میں ناجائز استعمال کیا تھا
Load/Hide Comments


