جاسوسی کرنے پر ایران میں ایک شخص کی سزائے موت پر عملدرآمد

تہران:ایران نے امریکی انٹیلیجنس ادارے سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے پر ایک شخص کو سزائے موت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رضا عصغری ایرانی وزارت دفاع کے ایرو اسپیس ڈیویژن کے لیے کام کرتے تھے اور وہ چار برس قبل ریٹائر ہو گئے تھے۔ ان کی سزائے موت پر گزشتہ ہفتے عملدرآمد کیا گیا تاہم اس بارے میں ایرانی عدلیہ نے خبر آج بروز منگل جاری کی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے رقوم کے عوض سی آئی اے کو ایرانی میزائل پروگرام سے متعلق حساس معلومات فراہم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں