سینیٹ اجلاس، فیصل واوڈا اور مولانا واسع نے حلف نہیں اٹھایا، اراکین پی ٹی آئی کا احتجاج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، فیصل واوڈا اور مولانا عبدالواسع نے حلف نہیں اٹھایا، تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس کا آغاز ہوتے ہی تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج کیا اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ملتوی کر نے کا مطالبہ بھی کیا اس موقع پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ کے پی کے سینیٹر کے آنے اور حلف اٹھانے تک انتخاب ناقابل قبول ہے، سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ انتخاب کو ملتوی کرنے میں کیا قباحت ہے؟، ہم غیر آئینی، غیر قانونی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود کے پی میں ارکان سے حلف نہیں لیا گیا، آئین کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، ہاﺅس مکمل ہے۔ بعد ازاں اسحاق ڈار نے وزیر قانون کی رائے سن کر علی ظر کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے اجلاس کی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں