صدام شاہوانی کی عدم بازیابی کےخلاف اہلخانہ کا احتجاج، کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ بلاک
کوئٹہ(انتخاب نیوز)جبری لاپتہ صدام شاہوانی ولد داد محمد کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کی جانب سے احتجاج کیا گیا، تفصیلات کے مطابق احتجاج میں کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو نواب ہوٹل کے مقام پر اہل خانہ نے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا، دوران احتجاج لواحقین نے صدام شاہوانی کی جلد سے جلد با حفاظت بازیابی کا مطالبہ بھی کیا۔واضح رہے کہ احتجاج میں انتظامیہ نے مذاکرات کی کوشش بھی کی جو کہ ناکام رہے جس کے بعد احتجاج تاحال جاری ہے۔
Load/Hide Comments


