وزیر اعظم کو ملالہ یوسفزئی کا خط، لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینے کا مطالبہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا خط، ملالہ یوسفزئی نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ، علاوہ ازیں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا ہے، امید ہے آپکی قیادت میں ملک ترقی کریگا، حکومت کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے، ملالہ نے مزید کہا کہ گزشتہ دہائی میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کافی پیش رفت ہوئی، خط میں مزید بتایا گیا کہ ملالہ فاﺅنڈیشن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر فراہم کیے، پاکستان اس وقت جی ڈی پی کا 2فیصد سے بھی کم تعلیم پر خرچ کر رہا ہے چاہتے ہیں کہ 4فیصد تک بڑھایا جائے۔حکومت اپنے پہلے سو دن کی ترجیحات میں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دے۔
Load/Hide Comments


