حب, عید کے پہلے روز ٹرک کھائی میں گر گیا، 17زائرین جاں بحق، متعدد زخمی
حب(انتخاب نیوز)صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے روز ٹرک کے کھائی میں گرنے سے 17افراد جاں بحق ہو گئے اور متعدد زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی گئی، شاہ نورانی جانے والا زائرین کا ٹرک ویراب کے قریب کھائی میں جا گرا۔ پولیس کے مطابق ٹھٹہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب کھائی میں گرا۔ ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایاکہ زائرین کا تعلق ٹھٹہ سے ہے۔ واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 12 شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر زخمی حب کے سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Load/Hide Comments


