عام انتخابات کو 62روز گزر گئے، بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل معمہ بن گئی
کوئٹہ(انتخاب نیوز)آٹھ فروری کے عام انتخابات کے بعد سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کابینہ اپنا کام معمول کے مطابق کر رہی ہے مگر اب تک بلوچستان میں کابینہ تشکیل معمہ بن کر رہ گئی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں عام انتخابات کو 62 روز اور میر سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بنے 40 روز گزر گئے لیکن صوبائی کابینہ وجود میں نہیں آسکی، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے 4 اپریل کو کابینہ کے حلف اٹھانے کی ڈیڈ لائن دی تھی مگر صوبائی کابینہ نہ بن سکی۔صوبائی کابینہ کی عدم تشکیل پر سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت کے اتحادیوں میں وزراتوں کی تقسیم پر اختلاف ہے، تاہم ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں، پیر 15 اپریل کو صوبائی کابینہ حلف اٹھائے گی۔
Load/Hide Comments


