ایئرپورٹ پر بچی کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ، سابق کرکٹر شاہد آفریدی برہم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایئرپورٹ پر سیکورٹی اہلکار کی بچی کے ساتھ بد سلوکی پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ معصوم بچی اپنے باپ کو دیکھ کر اس کی جانب دوڑی تھی، اسے اندازہ نہیں تھا کہ بے رحم شخص بےدردی سے اسے اٹھا کر پھینکے گا، جو شخص بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک نہیں کرسکتا، وہ اس قابل نہیں کہ اسے کسی بھی پبلک ڈیلنگ والی جگہ پر تعینات کیا جائے، تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر کمسن بچی سے بد سلوکی کرنے پر شاہد آفریدی نے شدید برہمی کا اظہار کیا، یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ ویڈیو کتنی پرانی ہے اور بچی کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ کس شہر کے ایئرپورٹ پر پیش آیا لیکن سوشل میڈیا پر گردش کے بعد شاہد آفریدی نے اسے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر ری پوسٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں