ری الیکشن سے قبل قلعہ عبداللہ میں مسترد شدہ عناصر امن خراب کرنے پر تلے ہیں، اے این پی
قلعہ عبداللہ ( آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں ری الیکشن سے قبل بعض مسترد شدہ عناصر پرامن فضا کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور تعصبات کو فروغ دینے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں مگر قلعہ عبداللہ کے باشعور عوام اس سے ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کاکاجی برمہ باچاخان مرکز پیرعلیزئی میں منعقدہ عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے انجینئر زمرک خان اچکزئی، مابت کاکا، صاحب جان لالا، ملک عثمان اچکزئی، سابق سینیٹر داودخان اچکزئی، حاجی محیب اللہ کاکڑ ضلعی خان محمد کاکڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حسین آغا نے خطاب کیا، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اکابرین کے اصولوں پر کاربند جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ پشتونخوا وطن میں امن و بھائی چارے کے قیام کے کردار ادا کیا ہے اور پشتونوں کے درمیان نفرتیں پھیلانے والوں کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے فخر افغان باچاخان کے فلسفہ عدم تشدد پر پارٹی پوری طرح کاربند ہے سینکڑوں کارکنوں کی قربانی دی گئی مگر اپنے کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی انشااللہ آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ میدان عمل میں موجود رہیگی، انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کے عوام نے گزشتہ چار ادوار میں عوامی نیشنل پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس بار بھی قلعہ عبداللہ کے عوام عوامی نیشنل پارٹی پر پانچویں بار اعتماد کریگی اور یہ ثابت کریگی کہ قلعہ عبداللہ اے این پی کا گڑھ ہے عوامی نیشنل پارٹی جب بھی یہاں سے جیتی ہے تو عوامی خدمت کے بل بوتے پر جیتی ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کے بعض مسترد شدہ پارٹیاں ایک بار پھر علاقے کے پرامن فضا کو تباہ کرنے کے لئے قومی اور علاقائی تعصبات کو ہوا دے رہے ہیں مگر قلعہ عبداللہ کے عوام ماضی کی طرح ان کے جھانسے میں نہیں آئینگے اور ان منفی عناصر کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے قلعہ عبداللہ کے عوام پر زور دیا کہ وہ 21 اپریل کو ہونے والے ری الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں انشااللہ پارٹی اس سے مایوس نہیں کریں گے۔


