ایران وبھارت کا معائدہ ختم، چین کے ساتھ نیا سٹریٹجک الائنس بن رہا ہے، رضا ربانی
اسلام آباد؛سینیٹ میں اپوزیشن نے حکومت سے” انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ریویو اینڈ ری کنسڈریشن آرڈیننس” سے متعلق تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا،پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں ایک آرڈیننس جاری کیا گیا، پتہ نہیں کن خفیہ وجوہات کی وجہ سے اس کو آج دن تک روشنی نہیں دکھلائی گئی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ریویو اینڈ ری کنسڈریشن آرڈیننس 20مئی کو جاری ہوا، دفتر خارجہ یا وزارت داخلہ ہمیں اس آرڈیننس کے بارے میں تفصیلات بتائے،جس دن شہدائے کشمیر کا دن منایا جارہا تھا اسی دن پاکستان کا فارن آفس یہ اعلان کرتا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ واہگہ کے ذریعے کھول دی گئی، جس دن یوم شہدا منایا آ جا رہا ہے اس دن فارن آفس کے لئے کیا یہ مناسب تھا کہ وہ اعلان کرے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ واہگہ کے ذریعے کھول دی گئی اس کے بارے میں بھی فارن آفس آکر جواب دے۔ وہ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔بدھ کو سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران وزیر پارلیمانی امور علی خان نے کووڈ 19(ذخیرہ اندوزی کی ممانعت)آرڈیننس 2020 پیش کر نا چاہا، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ کووڈ 19(ذخیرہ اندوزی کی ممانعت)آرڈیننس 2020یہ آرڈیننس 17اپریل کو جاری ہوا، آج تک 89دن گزر چکے ہیں، آرڈیننس عارضی قانون سازی ہوتے ہیں، اس آرڈیننس کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش نہیں کیا گیا، ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے، میاں رضا ربانی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں ایک آرڈیننس جاری کیا گیا، پتہ نہیں کن خفیہ وجوہات کی وجہ سے اس کو آج دن تک روشنی نہیں دکھلائی گئی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ریویو اینڈ ری کنسڈریشن آرڈیننس 20مئی کو جاری ہوا، اس کے بعد سینیٹ اجلاس 5جون سے 24سے تک چلا لیکن یہ آرڈیننس سامنے نہیں لایا گیا،قومی اسمبلی اجلاس 5 جون سے30 جون تک چلا لیکن یہ آرڈیننس سامنے نہیں لایا گیا ، یہ آرڈیننس یادیو کے لیئے خاص طور پر جاری کیاگیا، دفتر خارجہ یا وزارت داخلہ ہمیں اس آرڈیننس کے بارے میں تفصیلات بتائے،جس دن شہدائے کشمیر کا دن منایا جارہا تھا اسی دن پاکستان کا فارن آفس یہ اعلان کرتا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ واہگہ کے ذریعے کھول دی گئی، جس دن یوم شہدا منایا آ جا رہا ہے اس دن فارن آفس کے لئے کیا یہ مناسب تھا کہ وہ اعلان کرے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ واہگہ کے ذریعے کھول دی گئی اس کے بارے میں بھی فارن آفس آکر جواب دے۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ایران کا بھارت کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگیا اور ان کا ایک نیا اسٹریٹجک الائنس چین کے ساتھ بن رہا ہے اس نئے اسٹریٹجک الائنس کا ہمارے تعلقات اور ہمارے خطے پر کیا اثر ہو گا۔کیا اتنی اہم چیزیں جن کا تعلق خطے کی نیشنل سیکیورٹی کے ساتھ ہے ،کیا ان پربحث پارلیمان میں نہیں ہونی چاہیئے؟ قومی اسمبلی کے اسپیکر کی لاتعداد رولنگز ہیں کہ آرڈیننس پہلے سیشن میں پیش کر دیا جائے گا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا وزیر صحت ہمیں کورونا سے متعلق بریفنگ دیں، ایس او پیزپر عملدرآمد تو کرادیں، ڈبلیو ایچ او نے بھی لاک ڈاؤن کی بات کی ہے،جولائی اور اگست میں متاثرین بڑھیں گے۔اجلاس کے دوران وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کووڈ 19(ذخیرہ اندوزی کی ممانعت)آرڈیننس 2020 پیش آرڈیننس پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، ایک کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بنائی تھی، اس پارلیمانی کمیٹی میں کچھ قوانین پر بحث کر لیا کریں۔


