فارم 47 کی بنی حکومت نہیں مانتے، تحریک تحفظ آئین کا آغاز کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں اپوزیشن کے 6 جماعتی اتحاد کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد عمر ایوب، محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل نے پریس کانفرنس کی۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا اتحاد بننے جارہا ہے، آج دوسری میٹنگ تھی، حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کررہے ہیں۔ تحریک کا نام تحریک تحفظ آئین رکھا گیا ہے، اپوزیشن کی تحریک کا صدر محمود خان اچکزئی کو نامزد کررہے ہیں۔ فارم 47 کی بنی حکومت کو رد کرتے ہیں، ہم ایک ملک دو قوانین کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں، جہاں قانون کی پاسداری نہ ہو وہاں خوشحالی نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں