پاکستان میں اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں، آئی ایم ایف سربراہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹا لیناجارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے پورا کر رہا ہے۔ اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے پورا کررہا ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کر رکھا ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا، اگر معاملات طے پاتے ہیں تو پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا فنڈ جاری ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں