شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد پہلا انٹرویو، اہم یہ ہے کہ کون مشکل میں ساتھ کھڑا ہے، ثانیہ مرزا

انگلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سابق ٹینس سٹار اور پاکستانی سابق کرکڑ شعیب ملک کی سابقہ بیوی ثانیہ مرزا نے اپنی علیحدگی کے بعد پہلا انٹرویو برطانوی نشریاتی ادارے (ہندی) کو دیا، ثانیہ مرزا نے کہا کہ دنیا میں آپ کو ہر کوئی پسند نہیں کرسکتا، آپ کو اپنی فیملی میں ہر کوئی پسند نہیں کرسکتا تو دنیا میں کیسے کریں گے، سب کی الگ رائے، پسندیدگی اور ناپسندیدگی ہوتی ہیں، ماں بننے کے بعد ان کو صبر کرنا آگیا ہے، زندگی میں پیسہ اور نام سب سے اہم نہیں بلکہ یہ اہم ہے کہ کون مشکل میں ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے بظاہر سوشل میڈیا تنقید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ’پرسنل اٹیک‘ کے طور پر نہیں لیتیں۔آخری 10 سالوں میں اپنے اندر تبدیلی سے متعلق سوال پر ٹینس اسٹار نے کہا کہ ماں بننے کے بعد انہیں صبر کرنا آگیا ہے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ عمر کے ساتھ ساتھ صبر کرنا آجاتا ہے لیکن خاص طور پر جب آپ ماں بنتے ہیں تو صبر کے علاوہ کوئی چارا نہیں ہوتا اور اس تبدیلی پر مجھے خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل بہت جذباتی ہوا کرتی تھیں لیکن اب وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے اور بولنے سے پہلے بہت زیادہ سوچتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زندگی میں پیسا اور نام سب سے زیادہ اہم نہیں ہے بلکہ یہ اہم ہے کہ کون مشکل میں ساتھ کھڑا ہے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ حقیقت سے ہمیشہ قریب رہنا چاہیے، ایسے لوگ ہمیشہ ساتھ ہونے چاہیے جو سچ بولیں، پیسا اور شہرت لگڑری ہیں لیکن یہ سب سے اہم چیزیں نہیں ہیں سب سے اہم یہ ہے کہ کون مشکل میں ساتھ کھڑا ہے۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ اسپورٹس میں اچھے اور ب±رے وقت دونوں آتے ہیں، ناکام ہونے کی صورت میں آپ دوبارہ کھڑے ہوتے ہیں، یہی اصول زندگی میں بھی اپلائی ہوتا ہے، ب±رے دن اور اچھے دن بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتے لیکن جب ب±را وقت آتا ہے تو آپ اگلے روز اسے بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں سامنے آئی تھیں۔20 جنوری 2024 کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کرکے دوسری شادی کرنے کی تصدیق کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں