منگچر، وائس چیئرمین وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ماما قدیر ٹریفک حادثے میں زخمی

منگچر(نمائندہ انتخاب)بلوچستان کے علاقے منگچر میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ماما قدیر اپنے آبائی علاقے سوراب سے کوئٹہ جا رہے تھے جہاں انہیں منگچر کے مقام پہ ٹریفک کا حادثہ پیش آیا، ماما قدیر بلوچ کو طبی امداد کیلئے مستونگ غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں ان کے ہاتھ ، پاو¿ں اور کمر زخمی ہوئی ، ڈاکٹروں کے مطابق انکی حالات خطرہ سے باہر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں