تربت، گزشتہ تین روز میں ڈینگی کے 115کیسز رپورٹ، ٹیچنگ ہسپتال میں وارڈ قائم

تربت (نمائندہ انتخاب ) تربت ‘ گزشتہ تین دنوں میں ڈینگی کے 115کیس رپورٹ ، ٹیچنگ ہسپتال تربت میں ڈینگی وارڈ قائم کردیاگیا ، محکمہ صحت کیچ کے اعلامیہ کے مطابق 11 اپریل کو ڈینگی کے49کیس ، 12 اپریل کو 44 اور13اپریل کو 22ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں محکمہ صحت کیچ کے اعلامیہ کے مطابق آج 13 اپریل کو ٹیچنگ ہسپتال تربت میں 123 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 22 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ جوسک کے بی ایچ یو میں ڈینگی کے ٹیسٹ کی سہولت مہیا کردی گئی ہے جبکہ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں 20بیڈ کا ڈینگی وارڈ بھی قائم کردیاگیاہے جبکہ نیشنل میڈیکل سینٹر تربت اور بلوچستان میڈیکل سینٹر تربت میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت میسر ہے، محکمہ صحت کیچ کے اعلامیہ کے مطابق 11اپریل کو ڈینگی کے49کیس ، 12 اپریل کو ڈینگی کے مزید 44 کیس رپورٹ ہو ئے ہیں جبکہ آج 13 اپریل کو ٹیچنگ ہسپتال تربت میں 123 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں 22 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،محکمہ صحت کیچ کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ڈینگی سے متاثرہ مریض پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں،مکمل آرام کریں اور مچھر دانی میں رہیں اور ڈاکٹرز کے احکامات پر سختی سے عمل کریں، اگر ڈاکٹر ہسپتال میں داخلے کامشورہ دے تو اس پر عمل کریں،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گھروں میں کھلے پانی کی ٹینکیاں ڈینگی کے مچھر کی افزائش کا سب سے بڑا مسکن ہے جنہیں فوری طور پر خالی کرکے صاف کرنے کی ضرورت ہے اور پھر Net یا کپڑے سے مکمل ڈھاپنے کی ضرورت ہے تاکہ مچھر کی افزائش نہ ہوسکے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع کیچ کے عوام کو ڈینگی سے مستقل چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے پانی جمع کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنا ہوگا بند ٹینکیوں کا استعمال جس میں مچھر کو افزائش کا موقع نہ مل سکے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 2019ءسے اب تک مارچ سے مئی اور اگست سے اکتوبر تک بار بار ڈینگی کے وبا کا آنا بنیادی طور پر گھروں میں موجود کھلے پانی جمع کرنے کے طرقہ کار سے وابستہ ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ڈینگی کا مچھر 300 سے 400 میٹر تک سفر کرسکتا ہے جبکہ یہ گھروں میں اندھیری جگہ میں چھپ جاتا ہے لہٰذا عوام اپنے گھروں میں اچھے طریقے سے اسپرے کریں اور مچھر بھگاﺅ لوشن کا استعمال کریں اور رات کو سوتے مچھر دانی کا استعمال کریں، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی سے متعلق ڈبلیو ایچ او کے گائیڈ لائنس اور احکامات کے علاوہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے عوامی سطح پر غیر ضروری بیانات اور رائے سے گریز کیا جائے تاکہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے غلط فہمی پیدا نہ ہو، محکمہ صحت کیچ کے اعلامیہ میں کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، محکمہ صحت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ڈینگی کے لئے اسپرے زیادہ مفید نہیں ہے جتنا اپنے گھروں میں کھڑے پانی جس میں لاروا موجود ہے جہاں مچھر کی افزائش ہورہی ہے اسے ختم کرنا ضروری ہے، محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق اب تک یونین کونسل آبسر میں ڈینگی کی آگاہی کے لئے 272 سیشن جبکہ یونین کونسل جوسک میں 240 سیشن کا گھروں میں جاکر انعقاد کیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں 76 مقامات پر مچھر مار اسپرے جبکہ آبسر اور جوسک میں دو راﺅنڈ میں اسپرے کیا جاچکا ہے، اعلامیہ میں ایک بارپھرعوام کو آگاہی کے لئے کہا گیا ہے کہ ڈینگی بخار ایک وائرل بیماری ہے جو ڈینگی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں