ڈیرہ مراد جمالی میں پرانی دشمنی کی بناءپر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں پرانی دشمنی کی بناءپر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ مراد جمالی میں پرانی دشمنی کی بناءپر فائرنگ کے نتیجے میں اللہ بخش کٹوہر جاں بحق جبکہ گہنور کٹوہر زخمی ہو گیاجنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں