خضدار میں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کر دیا گیا

خضدار(یو این اے )بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے میں غیرت کے نام پر ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے کو قتل کیا گیا ہے علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گذشتہ روز بارہ اپریل کو شام کے وقت گریشہ کے علاقے گونی میں پیش آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے پہلے لڑکے کو اور بعدازاں لڑکی کو قتل کیا گیا ہے بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا مسئلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے رائج ہے۔ غیرت کے نام پر قتل کو کبھی کبھار کارو کاری کہا جاتا ہے، جو خاص کر کے بلوچستان کے نصیرآباد اور جعفرآباد ضلعوں میں عام ہے، تاہم بلوچستان کے دیگر علاقوں میں اسطرح کے واقعات شاذ و نادر سے پیش آتے ہیں اس طرح کے واقعات زیادہ تر اس وقت پیش آتے ہیں جس میں غیر شرعی جنسی تعلقات کے الزام پر فرد کو سزائے موت دی جاتی ہے۔ ہر برس، ان گنت خواتین اور مرد اس قسم کے جرائم کا شکار بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں