پشین جلسے میں ”ڈیزل”کے نعرے لگانے سے افضل مروت نے شرکاءکو روک دیا

پشین(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ پر آنے والے راستوں پر جگہ جگہ ناکے لگاکر سیاسی کارکنوں کو جلسے سے روکا گیا، جلسہ افسر شاہی کے خلاف اعلان جنگ ہے، جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت قائم رہنے والی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قائدین کو قید کرنے والے ہمارے روح پر قابض نہیں ہوسکتے، عوام کے سیلاب کے آگے پل نہیں باندھے جاتے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے قوم کو حقیقی آزادی کی سوچ دی، پاکستان میں آئین اور قانون کا گلہ گھونٹا گیا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں احتجاج کے لیے دلیر لوگ درکار ہیں، تاریخ دلیروں کو نہیں بھولتی، قوم کی آزادی چاہنے والے ہمارا ساتھ دیں، پی ٹی آئی لاہور میں تاریخی احتجاج کرے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے جلسے میں شریک کارکنوں کو ”ڈیزل”کے نعرے لگانے سے روک دیا، شیر افضل مروت نے کہا کہ ڈیزل کے نعرے نہ لگائیں کیونکہ ان سے بات چیت چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں