اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شیر نے منگنی کرلی

ٹیلیویژن کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے مداحوں کو اس وقت چونکا دیا جب انہوں نے اچانک منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔بدھ کی شام کو پہلے سارہ خان نے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ میں انگوٹھی کو دکھایا تھا اور کیپشن میں لکھا تھا ‘میں نے ہاں کردی’۔

بعد ازاں انسٹاگرام اسٹوریز میں انہوں نے منگنی کی تقریب کی ویڈیو کو بھی شیئر کیا جبکہ انسٹاگرام میں ایک اور تصویر پوسٹ کی، جس میں فلک شبیر سارہ خان کا ہاتھ تھامے بیٹھے ہوئے ہیں۔فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام پیج پر اس تصویر کو پوسٹ کیا، جبکہ اسٹوریز میں تقریب کی کئی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔اداکارہ سارہ خان حالیہ برسوں میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور ان کے ڈرامے کافی مقبول ہوئے ہیں۔

کچھ عرصے پہلے بول نائٹس ود احسن خان میں سارہ خان نے ان اصولوں پر بات کی جو وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کے دوران اپنائے ہوئے ہیں۔میزبان کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ پیشکشیں ہوئی ہیں مگر وہ مختصر ملبوسات کو پہننا اور قربت کے مناظر کو فلمانا نہیں چاہتیں، جو فلموں کی اولین مانگ ہوتے ہیں۔درحقیقت وہ ٹی وی ڈراموں میں بھی کوئی قابل اعتراض کردار، نامناسب ملبوسات یا دیگر سے دور رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور اداکار آغا علی کچھ عرصے پہلے تک ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور ان کا شادی کرنے کا بھی ارادہ تھا۔مگر 2019 میں ان کا بریک اپ ہوگیا جس کے بعد آغا علی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ‘میرے لیے بریک اپ بہت سخت ثابت ہوا اور خود کو بہت زیادہ تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرنے لگا تھا، مگر زندگی تو آگے بڑھتی رہتی ہے مگر زندگی میں واپسی کافی مشکل ثابت ہوئی’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں